واٹر کارپوریشن کے ٹربیونل کے جج کی تقرری کردی گئی

واٹر کارپوریشن،انٹی تھیف،ہائنڈرنٹس، سب سوئل بدعنوانی کا گڑھ بن گئے، تھانہ کے قیام اب تک تین مقدمات پانی چوروں کے درج ہوچکے ہیں

کراچی (رپورٹ۔اسلم شاہ) محکمہ قانون پارلیمانی امور و فوجداری استغاثہ حکومتِ سندھ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر بخش بھٹو کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ٹربیونل کراچی کا چیئرمین تعینات کردیا ۔ اس سلسلے میں صوبائی سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری تین (3) سالہ مدت کے لیے عمل میں لائی گئی ہے اور اس پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔
یہ تعیناتی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ 2023 کی دفعہ 37(1)(i) کے تحت عمل میں آئی ہے۔
اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کا کہنا تھا کہ منیر بخش بھٹو کی بطور چیئرپرسن تقرری ادارے میں احتساب کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ٹربیونل کے جج کی تقرری کردی گئی

انہوں نے کہا یہ اقدام نہ صرف واٹر کارپوریشن کے شعبے میں قانونی مسائل کے حل کے لئے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا بلکہ یہ سندھ حکومت کی اچھی طرزِ حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے عزم کا بھی عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کو مکمل یقین ہے کہ ٹربیونل چیئرپرسن اپنی قانونی مہارت وسیع تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹربیونل کے معاملات کو شفاف مؤثر اور بہتر انداز میں چلائیں گے جس سے عوام کو بروقت اور منصفانہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ئ۔۔واٹر کارپوریشن کے انٹی ٹھیف،ہائنڈرنٹ اور سب سوئل بدعنوانی کا گڑ ھ بن چکا ہے۔

تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل پبلش نہیں کیا جائے گا۔ ضروری فیلڈز * سے نشانزد ہیں