کلب کے ممبران واثق شکیل، شفیق احمد، مختاراحمد ناریجو، شعیب احمد،
عبدالرحمن، حماد حسین،سید نیبل احمد، سید اعلی حسن، محمد اختر کو غیر قانونی الاٹ کردیا گیا۔
ان ممبران کو ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں 200 گز کے پلاٹ الاٹ ہوچکے ہیں۔
پلاٹس جولائی اگست میں الاٹ، چالان جاری ہوئے، کلب کے سابق سیکریٹری نے 22 نومبر 2022 کو خط لکھا تھا۔
سابق سیکریٹری و ڈائریکٹر لینڈ صبیح احمد سمیت پانچ افسران پکڑے گئے،فائلیں ریکارڈ سے غائب،ڈی جی ای ڈی اے کو خط۔
کراچی (رپورٹ۔اسلم شاہ) لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق سیکریٹری و ڈائریکٹر لینڈ نے صحافی کالونی ہاکس بے سیکٹر 3 کا لے آوٹ پلان تبدیل کرنے، رفاہی پلاٹس سمیت کروڑوں روپے مالیت کے 14 پلاٹ ٹھکانے لگا دیئے ہیں اور الاٹ شدہ ریکارڈ فائلیں ادارے سے غائب کرنے کا انکشاف ہوا ہے جن میں کراچی پریس کلب کے 9 ممبران کے 400 گز کے پلاٹ غیر قانونی طور پر 2.70 لاکھ روپے میں الاٹ کر دیئے ہیں،دیگر پانچ پلاٹ 8 کروڑ روپے میں الاٹ کرکے مارکیٹ میں فروخت کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری ایل ڈی اے صیبح احمد کے احکامات پر ڈیٹی ڈائریکٹر جنرل عرفان ابڑو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم آغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ذیشان احمد نے کراچی پریس کلب کی سابق انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت سے سیکٹر تھری میں گرین بیلٹ،کارنر میں موجود 460 گز کا رفاہی پلاٹس میں سے 9 پلاٹس کراچی پریس کلب کے ممبران کو الاٹ کیا اور ایک زبانی معاہدے کے تحت اتھارٹی کو پانچ پلاٹس الاٹ کرنے کا اختیار دیدیا گیا۔
پانچ پلاٹس 460 گز کمرشل بنیاد پر تقریبا 8 کروڑ روپے میں فروخت ہوچکے ہیں۔ کلب کے سابق سیکریٹری رضوان بھٹی کے دور میں یہ خاموش معاہدہ ہوا تھا۔ جولائی و اگست میں الاٹمنٹ اور دیگر کاغذات مکمل ہوچکے تھے تاہم کلب کے الیکشن میں ہنگامہ نہ ہو تو 22 نومبر 2022 کو پلاٹس کے الاٹمنٹ کے بجائے، مجاز اتھارٹی کے بغیر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔
بدعنوانی کے خلاف پریس کلب کے صحافیوں اور صحافی تنظیموں میں بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ صحافیوں کے من پسند افراد کا ایک خاموش معاہدے کے تحت ہاکس بے سیکٹر تھری کی اہم مقامات پر پلاٹس الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ متعلقہ افسران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی اور نہ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، فنانس ڈپارٹمنٹ، انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو لینڈ ڈپارٹمنٹ میں محکمانہ قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر قانونی طور پر پلاٹس ٹرانسفر کیے گئے ہیں ان میں جو کرپشن ہوئی ہے اس کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
نیب کراچی، اینٹی کرپشن سمت دیگر تحقیقاتی اداروں کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ یاور مہدی ڈائریکٹر لینڈ کے دستخط سے جاری ہونے والا خط کا نمبر NO.LDA/LAND/ADMIN/2025/ 2850 بتاریخ 23جولائی 2025کو ڈارئریکٹر جنرل LDA کو ارسال کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ بلدیات کو بھی ارسال کیا گیا ہے، قبل ازیں ہاکس بے رئیل اسٹیٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عامر شیخ نے اپنے خط میں صحافیوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ پر 10جولائی 2025ء لکھا تھا جس میں قرعہ اندازی کے بغیر دس من پسند صحافیوں کو 2022 میں تمام قانون تقاضوں اور قواعد و ضوابط کے بغیر دیئے گئےہیں۔
المیہ یہ ہے کہ ان الاٹمنٹ کی تمام فائلز کو ریکارڈ اور کمپیوٹر سے غائب کر دیا گیا جنکی مالیت 5 سے 6 کروڑ ہے۔ عامر شیخ صدر ایسوسی ایشن، فون نمبر 03332390781 جو جاری کیا گیا فہرست میں عامر لیطف، واثق شکیل، شفیق احمد، مختاراحمد ناریجو، شعیب احمد، عبدالرحمن، حماد حسین،سید نیبل احمد، سید اعلی حسن، محمد اختر کے نام شامل ہیں۔ الاٹمنٹ کا یہ خط رضوان بھٹی کے دستخط سے جاری ہوا تھا اور محکمہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ارسال کیا گیا تھا۔پلاٹ کا نمبر بگ کرکے ڈالا گیا ہے۔
ہاکس بے سیکٹر تھری کے ہر بلاک میں کارنر پلاٹس ہے یا یہ گرین بیلٹ کے لئے مختص کی گئی تھی، لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکڑ لینڈ کے دستخط سے جاری سمری میں بالترتیب سیکٹر تھری کے پلاٹ نمبر B-272/1،پلاٹ نمبرB-272/2ِِ، پلاٹ نمبر B-272/3، پلاٹ نمبرB-337/1ِ،پلاٹ نمبرB-337/2، پلاٹ نمبرB-348/1، پلاٹ نمبرB-526/1، پلاٹ نمبر ّؓB-547/1 اور پلاٹ نمبر B-622/1 الاٹ کیئے گئے گئے ہیں اور بعض الاٹیز کو الاٹمنٹ سمیت دیگر کاغذات جاری کردیئے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے اپنی سمری میں یہ لکھا ہے کہ تحریری بیان پر آئی ٹی مینجر رئیل مارکیٹنگ اور لینڈ ڈپارٹمنٹ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی فائلوں میں اندارج کی جاری ہے۔
الاٹمنٹ کے حکمنامے میں ڈائریکٹر لینڈ و سیکریٹری ایل ڈی اے کی ہدایت اور تحریری طور پر حکمنامہ جاری کیا ہے، اگر کسی قسم کا ابہام یا کوئی حکمنامہ درست نہیں تو لاٹمنٹ کنسل کی جاسکتی ہے، الاٹمنٹ ریکارڈ میں عامر لطیف کا نام شامل نہیں، صر ف 9 کو الاٹمنٹ جاری کیا گیا ہے ان میں واثق شکیل ولد محمد شکیل شناختی کارڈ کا نمبر42201-0513925-1پلاٹ نمبرB-272/2ؒٓالاٹ، شفیق احمد ولد راشد احمد، شناختی کارڈ نمبر 42401-2728007-9، پلاٹ نمبرB-272/3ؒٓٓالاٹ، مختار احمد ناریجو ولد فتح محمد شناختی کارڈ نمبر42501-0570754-1، پلاٹ نمبر B-337/1الاٹ، شعیب احمد جٹ ولد سجاد احمد جٹ شناختی کارڈ نمبر42101-8303364-7، پلاٹ نمبرB-526/1ٓٓالاٹ، عبدالرحمن ولد کریم بخش شناختی کارڈ نمبر42301-0307265-5کو پلاٹ نمبرB-547/1ؒالاٹ، حماد حسین ولد نور حسین اعوان، شناختی کارڈ نمبر42101-1876892-1کو پلاٹ نمبرB-622/1الاٹ، سید نبیل اختر ولد سید جمیل اختر، شناختی کارڈ نمبر42301-6665694-9کو پلاٹ نمبرB-337/2 الاٹ، سید علی حسن ولد سید نادر علی، شناختی کارڈ نمبرB-348/1الاٹ، محمد اختر ولد حافظ غلام اکبر، شناختی کارڈ نمبر42401-6914424-3، پلاٹ نمبر B-272/الاٹ کیا گیا ہے، اتھارٹی کے ریکارڈ میں سابق سیکریٹری رضوان بھٹی کے دستخط سے 22بنومبر 2022 کو ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زبیر پرویز احمد کو خط لکھا تھا جس میں ایل ڈی اے کی جانب سے کسی مجاز اتھارٹی کے بغیر الاٹمنٹ صحافی کالونی ہاکس بے میں کردیا ہے، اس کی تحقیقات کرنے اور کراچی پریس کلب کے بغیر کسی الاٹمنٹ میں حصہ دار نہیں ہے اور نہ بنانے کا ریکارؑڈ بھی موجود ہے۔
ڈی جی نے درخواست پر ایکشن اور جواب دینے کی ہدایت کی تھی، جس کا ڈائری نمبر 446، 21نومبر 2022کو درج ہے۔شفیق احمد ولد راشداحمد،، ایڈریس فلیٹ نمبرA-1/75انار کلی کمپلیکش سیکٹر 11-Eنارتھ کراچی،ڈائری نمبر 751، 18اگست 2022کو ایک لاکھ روپے جمع کرایا ہے،واثق شکیل ولد محمدشکیل ایڈریس، مکان نمبر28-Cسٹریٹ نمبر5، کمرشل 5خیابان سحر فیز VII، ڈیفنس کراچی، ڈائری نمبر749، 18اگست2022ء ایک لاکھ روپے چالان جمع کرایا گیا،سید نبیل اختر ولد سید جمیل اختر، ایڈریس، مکان نمبر91/5، سٹریٹ نمبر7بہارکالونی لیاری کراچی، ایک لاکھ روپے جمع کرائی گے،عبدالرحمن ولد کریم بخش،، ایڈریس مکان نمبر 106مشرق پریس بلڈنگ کورٹ روڈ کراچی،ایک لاکھ روپے جمع کرائیں گے،شعیب احمد جٹ ولد سجاد احمد جٹ، ایڈریس، مکان نمبر 1/521، لیاقت آباد کراچی، دو لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرائے،حماد حسین ولد نور حسین اعوان ایڈریس مکان نمبر 601 اسٹریٹ نمبر 9 اخترکالونی کراچی، ایک لاکھ روپے جمع کرائے۔ محمد اختر ولد حافظ غلام اکبر، ایڈریس، مکان نمبر A-1725-515لاسی پاڑہ بلدیہ ٹاون کراچینے دو لاکھ 70ہزار روپے جمع کرائی،سید علی حسین ولد سید نادر علی، ایڈریس، مکان نمبر132/1,سٹریٹ 12 جی محلہ زبیدہ مسجد روڈ تاج کمپاونڈ اگرہ تاج کالونی لیاری کراچی، دو لاکھ70ہزار روپے جمع کرائیں ختار احمد ناریجو ولد فٹح محمد ناریجو، ایدریس مکان نمبر 2048 گلشن حدید فیز ٹو بند قاسم ٹاون ملیر کراچی نے بھی دو لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرائے۔