ڈپٹی ڈائریکٹر انسدادِ اتائیت ڈاکٹر ابرار شاہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارغ، ڈائریکٹر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارغ ڈاکٹر سید ابرار حسین شاہ کاظمی کا منظم گروہ تاحال سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں سرگرم، ذرائع
کراچی ( رپورٹ۔اسلم شاہ ) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر انسدادِ اتائیت ڈاکٹر کابرار حسین شاہ کاظمی کی دو لاکھ روپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
ذرائع سے حاصل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص بتا رہا ہے کہ یہ رقم مختلف اسپتالوں اور کلینکس سے ماہانہ جمع کی جانے والی رقم ہے۔
جبکہ اس رقم میں ایک کلینک کھولنے کی رقم بھی شامل ہے جو سفید رنگ کے لفافے میں ڈال کر ڈاکٹر ابرار شاہ کو دینی ہے ۔

جبکہ اس رقم میں ایک کلینک کھولنے کی رقم
بھی شامل ہے جو سفید رنگ کے لفافے میں ڈال
کر ڈاکٹر ابرار شاہ کو دینی ہے ۔
وائرل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر ابرار شاہ اپنی گاڑی سوزوکی سوئفٹ نمبر بی زیڈ آر 667 میں پہنچتا ہے ۔
ویڈیو بنانے والا شخص بیان کرتا ہے ڈاکٹر ابرار شاہ آگیا ہے جس کے بعد وہ شخص رقم والا لفافہ لے جاکر ڈاکٹر ابرار شاہ کی کار سوزوکی سوئفٹ نمبر بی زیڈ آر 667 ماڈل 2024 میں بیٹھتا ہے اور رقم سے بھرا سفید لفافہ ڈاکٹر ابرار شاہ کے حوالے کرتا ہے ۔
ویڈیو کے مطابق ڈاکٹر ابرار شاہ پیسوں سے بھرا سفید لفافہ ہاتھ میں تھامے رقم دینے والے شخص سے کہتا ہے دو ہیں دو ہیں نہ پر رقم دینے والا شخص کہتا ہے ہاں دو ہیں دو ہیں ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ابرار شاہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں ایک منظم گروہ کی سرپرستی کر رہا ہے جو ابرار شاہ کو فارغ کیے جانے کے بعد بھی تاحال سرگرم جس میں شامل یاسر ۔ رضا ۔ فہد ۔ جمیل ۔ اسد شاہ ۔ فرخ ضیاء الرحمن ہنان جوکھیو فضل بھوانی ندیم شامل ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈاکٹر ابرار شاہ کو کمیشن سے فارغ کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں اور فارغ کرنے کے بعد انہیں انکی اصل جگہ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔
