واٹر کارپوریشن کے اہم ترین عہدے چھٹی منا رہے ہیں

واٹر کارپوریشن کے اہم ترین عہدے

سی ای اواحمد علی صدیقی منگل کے روز شہرسے لاپتہ، سی ایم ہاوس کے اجلاسوں میں شرکت چیف آپریشن آفیسر اسداللہ خان دن طویل رخصت پر امریکہ روانہ

کراچی (رپورٹ۔اسلم شاہ) واٹر کارپوریشن کے اہم ترین عہدہ چیف آپریشن آفیسر اسداللہ خان کو ہنگامی حالت کے باوجود میئر کراچی مرتضی وہاب نے 20دن طویل رخصت پر امریکہ جانے کی اخازت دینے پر ادارے میں سوال کھڑے ہوگئے۔

سی ای اواحمد علی صدیقی منگل کے روز شہرسے لاپتہ تھے۔ سی ایم ہاوس کے اجلاسوں میں شرکت کی۔کراچی کے شہریوں کو سیلابی ریلے میں چھوڑ دیا گیا۔شہریوں کی جان مان کے ساتھ لاوارث کردیا گیا۔

کراچی کے شہری حکمرانوں سے سوال کررہے ہیں ہنگامی حالات میں میئر کراچی مرتضی وہاب نے اسد اللی خان کو رخصت پر کیوں بھیجا اور اس کی اجازت کیوں دی؟ کراچی میں لاوارث شہریوں کو موت اور جان و مال کی نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟
میئرکراچی مرتضی وہاب اصل ذمہ دار ہے، کے ایم سی واٹر کارپوریشن سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا ایک اہلکار بھی سیلابی حالات میں موجود نہ تھا ۔

تین بڑے اداروں کی ظفر موج کہاں تھی ؟ اسداللہ خان کے علاوہ تین اداروؑ ں کے کتنےافسران رخصت پر مرتضی وہاب نے بھیجنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جاریا ہے؟

تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل پبلش نہیں کیا جائے گا۔ ضروری فیلڈز * سے نشانزد ہیں