سیاسی شخصیات کے ایما پر جعلساز گروپ کا چار ایکٹر اراضی پر الاٹمنٹ کا دعوی

ٹریٹمنٹ پلانٹ

ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے ٹریٹمنٹ پلانٹ ہاکس بے کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین الاٹ کر دی، ذرائع واٹر کارپوریشن

کراچی (رپورٹ۔اسلم شاہ) ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے ماری پور کے پاس ہاکس بے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی کروڑوں روپے مالیت کی 4 ایکٹر سرکاری زمین الاٹ کر دی ہے، یہ زمین ٹریٹمنٹ پلانٹ T-III ماری پور ہاکس بے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو الاٹ کی گئی ہے۔

مجموعی طور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے نام سرکاری طور پر 545 ایکڑ اراضی ہے، اس کے اطراف کی بڑی تعداد ڈپٹی کمشنر غربی، موجودہ کیماڑی نے الاٹ کر دی ہے اس کام میں جعلی کاغذات بنانے میں ریوینیو اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے اہلکار ملوث ہیں جبکہ زمین کے تمام کاغذات ڈپٹی کمشنروں کو متعدد بار جمع کرائے جا چکے ہیں ۔

حالیہ قبضے کے دوران بھی تمام کاغذات پیش کیئے گئے تھے،جس پر متعد د بار جعلی دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش ہوچکی ہے جسے واٹر کارپوریشن نے ہمیشہ ناکام بنا دیا تھا ۔ مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کی جانب سے زمین الاٹمنٹ پیش کی گئی اور وہی قبضہ دلانے کے لئے واٹر کارپوریشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔

سیاسی شخصیات کے ایما پر جعلساز گروپ کا چار ایکٹر اراضی پر الاٹمنٹ کا دعوی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی ہدایت پر ریکارڈ آف رائٹس میں اندارج، فارم ٹو اور این او سی جعلی جاری کی گئی ۔ اس بارے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری پروجیکٹ نے تصدیق کردی ہے ۔ مختیار کار کیماڑی نے خط نمبر MU/KH-SO/KK/227/2025 بتاریخ 26 اگست 2025ء کو جاری کیا تھا اور غلام نبی گھاہو ولد غلام حسین گھاہو انٹری نمبر 272،چار ایکٹر اراضی مقام K-28 فیز ٹرانس لیاری ہاکس بے روڈ ضلع کیماڑی کراچی میں الاٹ کردیا گیا، جعلی درخواست گزار کا ریکارڈ آف رائٹس میں اندراج کیا ہے اور درست ریکارڈ قرار دیا گیا ہے ۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ مختیار کار نے اپنی رپورٹ میں زمین کی حیثیت کا تعین نہیں کیا بلکہ رہائشی، کمرشل، انڈسٹریل کا فارم ٹو جاری کیا ہے ۔ اپنے حکمنامہ میں بورڈ آف ریونیو کا یہ حکمنامہ جعلی کاغذات پر جاری کیا اس پلاٹ کی لیز پہلے اور الاٹمنٹ بعد میں جاری کیا گیا تھا جس کا دستاویزات میں NO,PS/MBR/LU/2306/91 بتاریخ 31 اگست 1991ء کو سرکاری زمین کی لیز اور لینڈ یوٹیلائیزیشن کے سیکریٹری کا خط نمبر NO.01-05-02/SO-V/1068 بتاریخ 20 ستمبر 2024ء میں الاٹمنٹ جاری کیا ۔

سیاسی شخصیات کے ایما پر جعلساز گروپ کا چار ایکٹر اراضی پر الاٹمنٹ کا دعوی

درخواست گزار کا جھوٹ ثابت ہونے کے باوجود ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کی ہدایت پر جعلی، دھوکہ دہی،فراڈ اور مجرمانہ اقدام پر فوجداری مقدمات درج کیا جانا چاہیے تھا تاہم ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے جعل ساز درخواست گزار نے معرفت الطاف مجاہد ولد مجید سلمان جمع کرائی تھی اور مختیار کار کیماڑی نے 20 فروری 2025ء کو تصدیق کے بعد جاری کیا تھا جب کہ ان کے علم میں تھا کہ سب فراڈ ہے ۔

یہ درخواست غلام نبی گھاہو نے 26 مئی 2025ء کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو کو دی تھی،ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی نگرانی میں ہاکس بے میں واقع ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری واٹر کارپوریشن کی زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام ہوچکی ہے ۔

مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو نے قابضین کے خلاف کاروائی اور ایف آئی آر درج کرنے سے روک دیا تھا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری نظام الدین شیخ کو فون پر قبضہ گروپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو دیواریں نہیں گرانی چاہیے اور ازخود کاروائی نہیں کرنا چاہیے تھی ۔ آپ اپنے کاغذات بروز پیر 26 مئی کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی لیکر پہنچ جائیں ۔

کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی درمیانی شب کو ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری کے مغربی حصے میں زمین پر قبضہ کرتے ہوئے تعمیرات شروع کردی گئی ۔ کروڑوں روپے مالیت کی چار ایکٹر اراضی پر چار دیواری کی تعمیرات تیزی جاری تھی کہ اطلاع ملتے ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری نظام الدین شیخ موقع پر پہنچ گئے اور کارپوریشن کے انتظامیہ اور سی ایف او کے ساتھ پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی ۔ ک

ارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی کی ہدایت پر فوری طور پر دیواریں منہدم کر دی گئیں اور کارپوریشن حکام نے ایس ایس پی کیماڑی، ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو اگاہ کیا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری ہاکس بے کی زمین پر قبضہ کی متعدد بار کوشش ہوچکی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قبضہ کوشش میں سیاسی شخصیت آسکانی کا نام لیا جارہا ہے، قابضین مقامی افراد تھے جو پہلے ہی قبضے کی زمین پر رہائش پذیر ہیں ۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضہ کی کوشش ایک بار پھر ہونے کا امکان موجود ہے، قابضین نے دعوی کیا تھا ان کے پاس موروثی زمین کے کاغذات موجود ہیں ۔

بورڈ آف ریونیو نے اس زمین کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے تاہم کارپوریشن حکام نے کاغذات مانگنے اور طلب کرنے پر انہیں دکھائے تھے ۔ اور وہ ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو پیش کریں گے ۔

موقع پر موجود پولیس نے قابضین کو آج شام تک کاغذات کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڑی پور غلام محی الدین کو بھی اطلاع دی گئی تھی تاہم ان کی طرف سے کوئی توجہ نہ دی گئی۔ کارپوریشن کے سیکورٹی عملے کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپ نے جتنی دیواریں تعمیر کی تھیں وہ گرادی گئیں ۔

قابضین نے زمین کے کوئی کاغذات نہیں دکھائے جس پر ہم نے تعمیرات اور کام روک دیا اور تمام افراد کو پولیس کی اجازت سے چھوڑ دیا گیا اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ آج شام تک زمین کے تمام دستاویزات تھانے میں پیش کر دیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ہم نے حکام کے ساتھ پولیس، رینجر سمیت دیگر اداروں کو دے دی ہے،جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس تھری نظام الدین شیخ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے دوران کئی مواقع پر زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

قبضے کی کوشش میں کئی بااثر شخصیات ملوث ہیں کیونکہ غریب لوگ زمین پر قبضہ نہیں کرسکتے، انتظامیہ اور پولیس اگر سرپرستی نہ کریں تو قبضہ نہیں ہوسکتا، اور قیمتی زمین پر قبضہ باآسانی ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔

کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری کی الاٹ شدہ زمین مجموعی طور پر چھ سو ایکٹر اراضی ہے تاہم بورڈ آف ریونیو نے ہمیں 445 ایکٹر اراضی کا قبضہ دیا تھا ۔

واضح رہے کہ واٹر کارپوریش میں لینڈ اسٹیٹ بطور پروجیکٹ قرار دینے اور ایک ریٹائرڈ مختیارکار یوسف عباسی کی تقرری کے بعد پہلی مرتبہ جعلسازی کا واقعہ ہے اور توقع ہے کہ اس قسم کی واقعات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے تاہم واٹر کارپوریشن جعلی الاٹمنٹ اور لیز منسوخ کرنے کی درخواست بورڈ آف ریوینو میں جمع کرانے گی ۔

تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل پبلش نہیں کیا جائے گا۔ ضروری فیلڈز * سے نشانزد ہیں